سینیٹر اعظم خان سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ

سینیٹر اعظم خان سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے کرپٹ لوگوں کے سر قلم کئے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو وقت ملا ہے، ان کے خلاف کارروائی کرے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرپشن کی جڑ ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی، اس حکومت کو وقت ملا ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، کرپٹ لوگوں کے سر قلم کئے جانے چاہئیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں 117 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں تھیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے لیکن جس کے خلاف بھی کارروائی کی، وہ عدالت میں چلے گئے ہیں۔ 
ملک شہادت اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سوسائٹیز کا ہر سال آڈٹ ہوتا ہے، ہم کرپشن بھی ختم کریں گے اور کرپٹ عناصر کو سزائیں بھی دیں گے۔

مصنف کے بارے میں