ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنر خیبرپختونخواہ ایف آئی اے میں پیش

ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنر خیبرپختونخواہ ایف آئی اے میں پیش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے روبرو پیش ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی انکوئری کر رہی ہے اور اس سلسلے میں شاہ فرمان آج پیش ہوئے جنہیں ایف آئی اے حکام کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی آج طلب کر رکھا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فنانس کمیٹی کے رکن محمد محسن داؤد کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی بینکوں میں 2 اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے، دونوں بینک اکاؤنٹس سے 28 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں