اسلام آباد: آل پاکستان ایگزیبیٹرزایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں 19 دسمبرسےبھارتی فلموں کی سینما ؤںپر نمائش کا اعلان کیا گیاہے۔
چیئرمین آل پاکستان ایگزیبیٹرزایسوسی ایشن زوریز لاشاری کا کہنا ہے کہ 19دسمبر سے سنیما میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں پر توجہ دی لیکن خاطر خواہ بزنس نہ ملا، بھارتی فلموں پر پابندی سے نئے سنیما گھر بننا بند ہوگئے تھے۔
زوریز لاشاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فلموں پرپابندی سے سنیما انڈسٹری میں سرمایہ کاری بندہوگئی تھی، پرانی باتوں کوبھول کرنئےدورکاآغازکرناچاہیے۔