آسڑیلیا کے مشرقی علاقے پاپو نیو گینیا 7.9شدت کا زلزلہ،سونامی الرٹ جاری

آسڑیلیا کے مشرقی علاقے پاپو نیو گینیا 7.9شدت کا زلزلہ،سونامی الرٹ جاری

آسٹریلیا کے مشرق میں واقع ایک جزیرے" پاپو نیو گینیا" میں 7 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد سونامی الرٹ بھی جاری کر دی گئی ہیں مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیو گینیا کے علاوہ جزائر سولومون ، آئی لینڈ ،پونیپی،چووک ، انڈونیشیائناورو کوسیرے وانواتے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، پاپو نیو گینیا ایک ایسے علاقے میں واقع ہے۔
جہاں دنیا کے 90 فیصد زلزلے آتے ہیںیہاں سے شروع ہونے والی زلزلے کی لہر نے پورے بحر کاہل کو اپنی لپٹ میں لے لیا ،یہ لہر ایک رنگ سابناتے ہوئے نیوزی لینڈ اور جاپان کو عبور کرکے جنوبی امریکا کے ملک چلی تک پہنچ گئی ۔