پبلک ٹوائلٹ کے نام پانچ روپے کا چیک لکھ دیا

پبلک ٹوائلٹ کے نام پانچ روپے کا چیک لکھ دیا

نیودہلی: بھارت میں کرنسی بحران کا جن بوتل میں بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔لوگوں کے پاس اپنی ضروریات زندگی کے لیے بھی نئے کرنسی نوٹ نہیں ہیں ،جبکہ پرانے نوٹ تو پہلے ہی ناقابل قبول قرار دے دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ایک ہندوستانی دہلی کے پبلک ٹوائلٹ میں رفع حاجت کے لیے گیا ،جب باہر نکلا تو اس کی جیب میں پبلک ٹوائلٹ کو ادا کر نے کے پانچ روپے نہیں تھے ۔موصوف نے پبلک ٹوائلٹ کے نام پانچ روپے کا چیک لکھ دیا۔

ہندوستانی شہری نے اس چیک کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی او ر اسکے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر پھیل گئی ۔ہندوستانی شہریوں نے اس کے اس اقدام کو بہترین قرار دیا۔شہریوں کا کہناتھا کہ حکومت کے کرنسی اقدام کے بعدایسا کرنا زبردست قرار دیاہے۔