بھارتی صدر کی دلائی لامہ سے ملاقات پر چین کا احتجاج

بھارتی صدر کی دلائی لامہ سے ملاقات پر چین کا احتجاج

بیجنگ چین نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات پر بھارت سے احتجاج کیا ہے اور کہا ہتے کہ بھارت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دلائی لامہ نے 10 -11 دسمبر کو بھارت میں ہونے والی بچوں بارے اعلی سطحی کانفرنس کے موقع پر صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی جو کہ نئی دہلی میں بھارت ایوان صدر میں ہو ئی تھی ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ چین نے اس ملاقات کو قابل اعتراض قرار دیا ہے ۔ ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ چین کر مفادات کا احترام کرے اور ملاقات کے حوالہ سے چین کی تشویش پر توجہ دے اور اس ملاقات کے منفی اثرات دور کرنے لئے موئثر اقدامات کئے جائیں ۔
دریں اثناءبھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلائی لامہ سے بھارتی صدر کی ملاقات کی نوعیت غیر سیاسی تھی