اسامہ بن لادن کے بیٹے کے مصر میں داخلے کی تردید

اسامہ بن لادن کے بیٹے کے مصر میں داخلے کی تردید

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے حمزہءکے ملک میں داخلے کی تردید کردی ہے۔مصری روزنامے الیوم نے ایک عہدہ دار کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ اسامہ کا بیٹا جمعہ کی شب قطر کے دارالحکومت دوحہ سے ایک مسافر طیارے کے ذریعے قاہرہ پہنچا تھا مگر اس کو سکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد وہ ہوائی اڈے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔