فلم ہیری پوٹر میں دکھائی جانے والی ٹوپی جیسی مکڑی دریافت

فلم ہیری پوٹر میں دکھائی جانے والی ٹوپی جیسی مکڑی دریافت

ممبئی :بھارتی سائنسدانوں نے مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو حیرت انگیز طور پر ہالی ووڈ فلم سیریز ہیری پوٹر میں دکھائی جانے والی ٹوپی کی شکل جیسی ہے۔ ماہرین نے اس مکڑی کا نام ٹوپی کے مالک گوڈرک گریفنڈر کے نام پر رکھ دیا ہے۔اس مکڑی کی دریافت جنوب مغربی بھارت کے پہاڑوں میں کیے جانے والے ایک سروے کے دوران ہوئی۔
سروے میں شامل سائنس دان جاوید احمد نے بتایا کہ جب انہوں نے اس مکڑی کو دیکھا تو ان سمیت تمام لوگ حیرت سے چیخ اٹھے، ’ارے یہ تو بالکل ہیری پوٹر کی ٹوپی جیسی مکڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز طور پر اس سے بے حد مشابہہ تھی۔جاوید اور ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا تھا کہ مکڑی پر تحقیق کے بعد اگر یہ کوئی نئی قسم کی مکڑی ثابت ہوگئی تو وہ اس کا نام فلم میں دکھائے جانے والے ٹوپی کے مالک کے نام پر ہی رکھیں گے۔تحقیقی مقالے کی اشاعت کے بعد جاوید احمد نے ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کو بھی ٹوئٹر پر اس بات سے مطلع کیا۔
جے کے رولنگ نے اس پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔