نائجیریا میں لاکھوں افراد کو ’غذائی قلت کا سامنا

نائجیریا میں لاکھوں افراد کو ’غذائی قلت کا سامنا

ابوجہ: کاسٹیلا عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی مینجمنٹ اینڈ سپورٹ ایک اندازے کے مطابق نائجیریا بورنو میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی درمیانے درجے کی شدت سے انتہائی درجے تک کی قلت کا سامنا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے وہاں اپنے عملے میں اضافہ کر دیا ہے اور ہیضے جیسے وبائی امراض کے بارے میں پہلے ہی خبردار کرنے والے آن لائن نظام کی تشکیل کر دی ہے۔
بورنو، ایڈاماوا اور یوبے ریاستوں میں بوکو حرام کے حملوں کی وجہ سے ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے، لیکن بے گھر ہونے والے بیشتر افراد بورنو میں ہیں۔ اس لیے صحت کے پروگراموں کو سب سے پہلے وہیں تقویت دی جا رہی ہے۔