ڈرون طیارے کو چرانے کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،ٹرمپ

ڈرون طیارے کو چرانے کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،ٹرمپ

واشنگٹن :امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ چین کے چوروں نے بین الاقوامی پانیوں میں امریکی نیوی کا ایک ریسرچ ڈرون چرایا ہے، اِسے پانی سے باہر نکالا ہے اور چین لے گئے ہیں اور ایسے کسی واقعے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ چین کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہنا ہوگا ورنہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ڈرون کو ریسرچ کے لیے بھیجا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ہے۔