بھارت میں ہندو نے خاتون 11 شادیاں رچا ڈالیں،وجہ انتہائی حیران کن

بھارت میں ہندو نے خاتون 11 شادیاں رچا ڈالیں،وجہ انتہائی حیران کن

ممبئی: آپ نے ایک دو یا تین شادیوں کا تو سنا ہی ہوگا لیکن بھارت میں ایک خاتون  ایسی بھی ہے جس نے چند دن کے اندر شادیاں رچا کر 11 لڑکوں کو ٹھگ لیااوراب تک پولیس کے ہاتھ نہ آئی۔

گیارہ لڑکوں کو ایک ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو ان سے شادی کر نے کے بعد زیور اور مال لوٹ کر اڑن چھو ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہرکوچی کے رہنے والے ایک شخص لارن جسٹن نے اکتوبر میں اپنی بیوی میگھنا کے خلاف درخواست دائر کی جو شادی کے بعد 15 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئی۔

دو ماہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے کیرالہ سے میگھنا کی بہن اور بہنوئی کو ڈھونڈ نکالا، لیکن لڑکی کا اب تک کوئی پتا نہ چلا۔