یمن میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 40 فوجی ہلاک

عدن: یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں کم از کم 40 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یمن میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 40 فوجی ہلاک

عدن: یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں کم از کم 40 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ایک فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 40 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 20 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔