قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس وزیر خزانہ کی زیر صدارت کل ہوگا

سی پیک کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا حصہ بنانے یا نا بنانے کا فیصلہ کل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا۔ بلوچستان اور سندھ کے وزراء اعلی صوبائی وزیر خزانہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہو نگے

قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس وزیر خزانہ کی زیر صدارت کل ہوگا

سی پیک کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا حصہ بنانے یا نا بنانے کا فیصلہ کل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا۔ بلوچستان اور سندھ کے وزراء اعلی صوبائی وزیر خزانہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہو نگے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن پر صوبوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخواہ سی پیک کو این ایف سی کا حصہ بنانے کی مخالفت کریں گے۔ یہ دونوں صوبےقابل تقسیم محصولات کے تین فی صد سے قومی سیکورٹی فنڈ بنانے کی تجویز کو بھی مسترد کردیں گے۔بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

 کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو پہلے ہی بہت سے وسائل دیئے جارہے ہیں۔ اس لئے آئندہ سال کے بجٹ سے پہلے نیا ایوارڈ بنانے کے لئےتیا رنہیں۔ خیبر پختونخواہ سے نجی ممبر پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ صوبوں کے بار بار مطالبے پر اجلاس تو بلالیاگیا ہے لیکن قومی مالیاتی کمیشن کو باقاعدہ ایجنڈے کےطور پر شامل نہیں کیا گیا۔

سندھ سے نجی ممبر سینٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ وفاق نے تین سال سے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس نہیں بلوایا۔ اب الیکشن قریب آنے پرحکومت ایک سا ل کے قلیل عرصے میں ایوارڈ کیسے طے کرے گی۔پنجاب کی وزیر خزانہ عا ئشہ غوث پاشا نے  کہا کہ کبھی بھی قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پانچ سالہ مدت کے بعد نہیں آیا۔ ہم ساتویں ایوارڈ پر بحث کر رہے ہیں جبکہ انڈیا میں اس وقت 14 واں ایوارڈ نافزالعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں نے اپنی رپورٹس مکمل کر لی ہیں، اب قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اجلاس بلانا ضروری ہے