جہانگیر ترین 10 دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے

جہانگیر ترین 10 دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد دس دن کی چھٹیوں' پر لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ان کی نا اہلی کا فیصلہ دیا۔ چھٹیوں کے بعد پاکستان جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا جبکہ سیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں وہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کریں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں