مریم نواز دنیا کی 11 مضبوط ترین خواتین میں شامل

مریم نواز دنیا کی 11 مضبوط ترین خواتین میں شامل

نیو یارک: نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2017ء میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے۔

امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ مختلف الزامات اور عدالت میں زیرسماعت مقدمہ لیگی رہنماء کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی منال الشریف گیارہ طاقتور خواتین میں سرِفہرست ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں