چرچ حملہ، بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی امور کا بائیکاٹ

چرچ حملہ، بلوچستان بھر میں وکلا کا عدالتی امور کا بائیکاٹ

کوئٹہ: کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان بھر کے وکلا کوئٹہ چرچ حملے کے خلاف عدالتی امور کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔

کوئٹہ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، بولان سمیت دیگر اضلاع میں بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

گزشتہ روز دہشت گردوں نے کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہاں دعائیہ تقریب ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں 3 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی بھی ہوئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں