سنجے لیلا بھنسالی کے بعد اب کرن جوہرکی فلم بھی مشکلات کا شکار

سنجے لیلا بھنسالی کے بعد اب کرن جوہرکی فلم بھی مشکلات کا شکار

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کے بعد اب کرن جوہرکی فلم بھی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا کے بعد راجھستان میں کرن جوہر کو بھی فلم بننا مہنگا پڑ گیا۔راجھستان میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ مقامی رہائشیوں کی وجہ سے روک دی گئی ہے، احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہاں کھڑی عملے کی گاڑیوں اور وینیٹی وین کی وجہ سے امبے کیشور مہادیو مندر کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

مقامی رہائشیوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی فلمساز وں کو اجازت نہیں ہے کہ وہ تاریخی مقامات کو نقصان پہنچائیں ۔ لہذا فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’دھڑک‘ کے ذریعے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوائیں گے۔دونوں اداکار اپنی آنے والی فلم کو لے کر بہت پر جوش نظر آ رہے ہیں مظاہرین کے مظاہروں کے باوجود بھی ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔