دس دن میں وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

دس دن میں وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

نیویارک: وزن بڑھنا بہت آسان ہے لیکن وزن میں کمی کرنا اتنا ہی مشکل مانا جاتا ہے لیکن ماہرین نے دس دن میں وزن میں واضح کمی کر نے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔
۱۔ورزش
دن کا آغاز ورزش نے کرنا چاہیے کیونکہ وزرش نہ صرف آ پ کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بلکہ آپ کو ہشاش بشاش بھی بناتی ہے۔دن کے آغاز سے پہلے بیس منٹ کے لیے ورزش کریں۔

۲۔سنیکس
اپنےسنیکس خود تیار کریں غیر ضروری کھانے کی بجائے ایک چھوٹا پیکٹ پھلوں ، چنوں، نٹس و غیرہ کا بنا لیں جب بھوک لگے تو ان سنیکس کا استعمال کریں یہ وزن میں نہ صرف کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ آپ کا صحت مند رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

۳۔سیب
دن میں ایک سیب ضرور استعمال کریں۔ سیب آپ کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتا ہے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں بھی بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

۴۔گھر کا کھانا
دس دن تک گھر کا کھانا کھائیں بازاری کھانے سے گریز کریں۔گھر میں بنایا گیا کھانا آپ کو وزن کم کرنے میں بہت مدد دے گا۔

۵۔پانی

پانی کا وافر استعمال کریں دن مین کم ازکم ۸ گلاس پانی پیں۔

۶۔آہستہ آہستہ کھائیں
آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں اور ساتھ ہی ساتھ پروٹین کا ستعمال کریں۔