دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کی فٹنس سکرینگ 22 دسمبر کو ہوگی

 دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کی فٹنس سکرینگ 22 دسمبر کو ہوگی

لاہور: دورہ نیو زی لینڈ سے قبل 2روزہ سکرینگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی، سکریننگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔


ذرائع کا کہنا ہے جنید خان، امام الحق، فہیم اشرف، اور شاداب خان کی فٹنس کا خصوصی جائزہ لیا جائے گا، قومی کرکٹرز اظہر علی اور عماد وسیم کی فٹنس کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا۔

قومی کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث سکریننگ 21 کی بجائے 22 دسمبر کو شروع ہوگی ۔