سنی لیونی کی جنگلی روپ میں تصاویر لیک

سنی لیونی کی جنگلی روپ میں تصاویر لیک

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیونی کا ایک نیا انداز منظر عام پر آگیا ہے جو کسی نے کبھی بھی نہیں دیکھا ہو گا ۔سنی لیونی کی جنگلی روپ میں تصاویر لیک ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی شو( مین ورسز وائلڈ) کا حصہ بنیں گی۔ اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے نئے شو کو لے کو بہت پرجوش ہوں کیونکہ اس شو کے ذریعے میرے مداح میرا نیا انداز دیکھ پائیں گے جو پہلے کبھی کسی نے کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔


سنی لیونی نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اس شو میں خطروں سے کھیلتی نظر آﺅں گی اور مجھے امید ہے کہ میرے مداح میرے اس انداز کو بہت پسند کریں گے۔


یاد رہے کہ بنگلورو میں سنی لیونی نئے سال کے موقع پر’ سنی نائٹ‘ کے نام سے ایک شو میں پرفارم کرنا تھا لیکن رکشنا ویدک یوا سینا نام کا ایک گروپ سنی کے اس پروگرام کا سخت خلاف ہے۔ اور اس گروہ کا کہنا ہے کہ اگر سنی نے اس شو میں ڈانس کیا تو وہ خودکشی کر لیں گے اور بھارت بھر میں سنی کے خلاف ہنگامہ آرائی بھی کی جا رہے ہیں اور ان کی تصاویر جلائی جا رہی ہیں۔