تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس، جواب جمع کرانے کیلئے 27 دسمبر کی مہلت

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس، جواب جمع کرانے کیلئے 27 دسمبر کی مہلت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے بتایا کہ ہم نے دلائل مکمل کر لیے تھے پھر بھی تفصیلات طلب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ہم نے حکم نامہ کی کاپی کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے اور اپنا دفتر بھی شفٹ کر رہے ہیں جس کے لئے مہلت دی جائے۔

اعظم سواتی کے مؤقف پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی طرف سے گزشتہ سماعت پر کوئی نہیں تھا اور ہم نے فون پر آپ کے وکلاء کو آرڈر شیٹ پڑھ کر سنائی۔ آپ ابھی آرڈر سن لیں اور تفصیلات فراہم کریں۔ ان تفصیلات کو فراہم کرنے میں کتنا وقت لگ جائے گا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں