'دہشت گردوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، فورسز کا مورال بلند ہے'

'دہشت گردوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، فورسز کا مورال بلند ہے'

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دہشتگردوں کا بہادی سے مقابلہ کیا اور 10 سے 15 منٹ میں کارروائی کی جس کی وجہ سے اللہ نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا دہشت گردوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے اور فورسز کا مورال بلند ہے جو اسلحہ درکار ہو گا دیں گے۔ چرچ حملے میں صرف ایک جوان نے کافی دیر تک دہشت گردوں کو روکے رکھا۔

وزیر اعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے چرچ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز دہشت گردی کے اس واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے جب کہ حملے کا مقدمہ گزشتہ رات سول لائن تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں