فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنیوالے کارخانوں کو گیس پر منتقل کر رہے ہیں، وزیراعظم

فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنیوالے کارخانوں کو گیس پر منتقل کر رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سنجیدہ چیلنج اور بڑا خطرہ ہے۔ انسانیت کو ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سارے ممالک متاثر ہو رہے ہیں اور اسموگ کے روز مرہ زندگی پر اثرات آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں جبکہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کو اپنایا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کی 50 فیصد ضرورت گیس سے پوری کر رہا ہے اور پاکستان میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ ہم فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو گیس پر منتقل کر رہے ہیں اور آئندہ سال سے ملک میں فرنس آئل کی درآمد ختم کر دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں