آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری ،بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری ،بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار

دبئی :  آئی سی سینے  نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تندیلی نہیں ہوئی لیکن بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی اوپنر بلے باز شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے کے بعد ٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، اے بی ڈویلیرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔
سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز بھارت نے دو ایک سے جیتی ہے جس کے باعث ٹیموں کی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں آیا۔ بھارت اگر سری لنکا کو 3-0 سے ہرا دیتا تو وہ جنوبی افریقہ کو ہٹا کر اس کی پوزیشن لے سکتا تھا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت دوسرے اور پاکستان 99 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔