کنگنا نے فلم کے نام کےلئے سلمان خان سے رابطہ کر لیا

کنگنا نے فلم کے نام کےلئے سلمان خان سے رابطہ کر لیا

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ ایک بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں ۔ اداکارہ کو اپنی آنے والی فلم کے نام کےلئے سلمان خان سے رابطہ کر نا پڑ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف  اداکارہ کنگنا کو ایک نئی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔ اس فلم کا نام مینٹل رکھا جانا ہے لیکن مینٹل نام پہلے سے ہی سلمان خان نے اپنے نام پر رجسٹر کروا رکھا تھا. سلمان خان نے اپنی فلم کا نام پہلے مینٹل رکھا تھا لیکن بعد میں فلم کا نام تبدیل کر کے ٹیوب لائٹ رکھ لیا تھا۔  لیکن  مینٹل  نام ابھی تک سلمان کے نام پر رجسٹر ہے اور سلمان کی اجازت کے بغیر مینٹل نام پر کوئی بھی فلم بن نہیں سکتی۔
فلمسازوں نے کنگنا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سلمان خان سے اجارت لے لیں تاکہ فلم کا نام مینٹل رکھا جا سکے کیونکہ کہ یہ نام فلم کی کہانی کے عین مطابق ہے۔
یاد رہے چند ماہ قبل کنگنا نے سلمان خان کو شدید تنقید کا نشانا بنایا تھااور ان پر الزامات عائد کیے تھے۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ سلمان خان مجھے فلم "باجی راوﺅ مستانی "میں کاسٹ کر نا چاہتے تھے لیکن جیسے ہی میں نے ان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا توسلمان خان نے نہ صرف مجھے گالیاں دیں بلکہ بہت برا بھلا بھی کہا۔جس کے بعد میں نے سلمان سے تمام تعلقات ترک کر دیئے تھے۔