اسمتھ کی کامیابی کے پیچھے ان کی منگیتر ڈینی کا ہاتھ ہے : وارین کریگ

اسمتھ کی کامیابی کے پیچھے ان کی منگیتر ڈینی کا ہاتھ ہے : وارین کریگ

پرتھ : ہر کامیاب آدمی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کی کامیابی کے پیچھے خواتین کا ہی ہاتھ ہے اور اس بات کا اقرار متعدد کرکٹر متعدد بار کر چکے ہیں ۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کی داستان سب کے سامنے ہے ۔ویرات متعدد بار یہ اقرار کر چکے ہیں کہ ان کی کامیابی کے پیچھے انوشکا کا ہاتھ ہے ۔ شعیب ملک بھی شادی کے بعد سے لے کر اب تک کامیابیوں کی جانب گامزن ہیں اور وہ بھی اس بات کا اقرار کرتے ہیں ان کی کامیانی کے پیچھے ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ہاتھ ہے ۔ 

اب آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے بارے میں بھی یہ انکشاف سامنے آیا ہے ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی منگیتر  ڈینی کا ہاتھ ہے جو انہیں بیٹنگ پریکٹس بھی کرواتی ہیں ۔اسمتھ کے منیجر وارین کریگ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کی کاکردگی میں ڈینی کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ جب اسمتھ بیٹنگ پریکٹس کیلئے جاتے ہیں تو ان کی منگیتر باؤلنگ مشین آپریٹ کرتی ہیں ۔

اسمتھ کے منیجر وارین کریگ کہتے ہیں کہ ڈینی بھی اس کام سے کافی خوش ہوتی ہیں وہ اسمتھ کیلیے بہت ہی اچھی ثابت ہوئی ہیں، وہ ان کی آن دی فیلڈ کامیابیوں میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کب اسمتھ کے دماغ کو کرکٹ سے ہٹانا ہے تاکہ وہ دباؤ کا شکار نہ ہوں، دونوں کی بہترین جوڑی ہیں۔