دسمبر پاکستان کے لیے بھاری لگتا ہے، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

دسمبر پاکستان کے لیے بھاری لگتا ہے، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

اسلام آباد:  چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ دسمبر پاکستان کے لیے بھاری لگتا ہے، سینٹ آف پاکستان کی طرف سے کوئٹہ چرچ حملے کی مذمت کرتے ہیں، ان کی ہدایت پر سانحہ میں ہلاک شدگان کے لیے سینٹ میں پیر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،  گزشتہ روز کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کے نتیجہ میں افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانیں ضائع اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔

چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ سینٹ کی طرف سے اس کی مذمت کرتے ہیں، بزدل عناصر   پاکستانی عوام کو دہشت گردی ختم کرنے سے نہیں روک سکتے۔ پاکستان اسلامی مملکت ہے آئین اور مذہب کے تحت اقلیتوں کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔ایوان میں سانحہ کوئٹہ چرچ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دسمبر پاکستان کے لیے بھاری لگتا ہے۔ سولہ دسمبر کو پشاور میں معصوم بچوں کو بھی شہید کرنے کا ہولناک واقعہ رونما ہوا۔