کابل میں خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز پر حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک

کابل میں خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز پر حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خفیہ ایجنسی کے ایک تربیتی مرکز پر مسلح عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ حملہ آور پیر کی صبح 10 بج کر 10 منٹ پر خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے تربیتی مرکز میں ایک زیر تعمیر عمارت میں داخل ہوئے جس کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مصنف کے بارے میں