احتجاجی تحریک اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف چلے گی: ڈاکٹر محمد طاہر القادری

احتجاجی تحریک اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف چلے گی: ڈاکٹر محمد طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ فیصلہ کن احتجاجی تحریک اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف پاکستان کے عوام چلائیں گے۔ بربادی کے ذمہ دار عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکیاں دے کر اپنی اصل ذہنیت اور غیر ملکی ایجنڈا سامنے لا رہے ہیں مگر اس بار عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ سے متفقہ طور پر نا اہل قرار پانیوالا ملکی مفاد سے کھلواڑ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی لوٹ مار کے اربوں کھربوں اسے انجام سے بچا سکیں گے۔ملکی ادارے اتنے کمزور بھی نہیں ہیں کہ ایک جھوٹا شخص انہیں اپنے مذموم مقاصد کی خاطر بلیک میل کر سکے۔

 پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں،سنیئر عہدیداروں اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو   کر تے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج 19دسمبر سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے تناظر میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ پنجاب کے قاتل اعلیٰ کی گردن 14 بے گناہوں کے قتل میں اڑے گی اس بار اشرافیہ کا پیچھا ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ساتھ محب وطن عوام بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت مظلوموں کوا نصاف دلوانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہے ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے تمام طبقات سے بھی مشاورت کررہے ہیں،ہمارے پانچ نکات پر مشتمل مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو فیصلہ کن احتجاج کیلئے نکلیں گے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے یتیم بچیوں کے ادارہ ’’بیت الزاہرہ‘‘ کا خصوصی دورہ کیااور یہاں طلباو طالبات کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا تعلیمی ویثرن محض ڈگریاں جاری کرنا نہیں بلکہ تعلیم اور تربیت کے امتزاج سے اچھے شہری بنانا اور پر امن معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں بلا رنگ و نسل تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہوں اورنوجوانوں کی ایسی نسل پروان چڑھانا ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بنے اور وہ پاکستان کے اندر اور باہر کی دنیا میں اسلام اور وطن کے سفیر بن کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر مطمئن اور مسرورہوں کہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جو تعلیمی ،تربیتی اہداف مقرر کئے گئے تھے وہ حاصل ہو رہے ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک کا بیت الزہراہ آمد پر ڈائریکٹر بیت الزہراہ مدثرہ بلوچ نے استقبال کیا ،اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین،محترمہ فضہ حسین قادری، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان،خرم نواز گنڈا پور،وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری ،جی ایم ملک ،عدنان جاوید موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں