فرانس کا گوگل ، فیس بک، ایمازون اور اپیل پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

فرانس کا گوگل ، فیس بک، ایمازون اور اپیل پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

پیرس : فرانس نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک ، گوگل ، ایمازون اور ایپل پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ، یکم جنوری سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق فرانس نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز گوگل ، ایپل ، فیس بک اور ایمازون پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس پر یکم جنوری سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔


فرانس کی طرح دیگر یورپی ممالک نے بھی غور کیا تھا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کیا جائے لیکن ان کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس کے برعکس فرانس نے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔


فرانس اور جرمنی کی جانب سے دیگر یورپی ممالک سے مشاورت شروع کی تھی کہ ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر تین فیصد کے حساب سے ٹیکس عائد کیا جائے لیکن ابھی تک فرانس کے علاوہ کسی ملک نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا ہے۔


برطانوی حکومت نے بھی اس طرف کافی جھکاو دکھایا ہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے معاملے کو عملی جامع پہنچایا جائے ، اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ۔