فلم ، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے

فلم ، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے
کیپشن: فوٹو سکرین گریب یو ٹیوب ویڈیوز ۔۔۔۔ انہوں نے مجموعی طور پر 28فلموں میں کام کیا

لاہور :پاکستان فلم ، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق علی اعجازکی عمر 77 برس تھی، ذرائع کے مطابق آج صبح ان کو دل کا دورہ پڑ ا جو جان لیوا ثابت ہوا۔معروف اداکار نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز 1967میں کیا تھا ۔

ابتدا ہی سے منجھے ہوئے اداکار کی حیثیت معروف ہوئے۔علی اعجاز نے اپنے فنی کیر ئیر میں لازوال کردار ادا کیے جو ٹی وی اور فلم کے ناظرین کے دلوں پر نقش ہو گئے ۔

انہوں نے مجموعی طور پر 28فلموں میں کام کیا ۔ٹی وی ڈراموں میں "خواجہ اینڈ سنز " اور " کھوجی " انتہائی مقبول ڈرامے تھے ۔