سکینڈلز کی ملکہ اداکارہ میرا کا اے ٹی ایم کارڈ چوری ہوگیا

سکینڈلز کی ملکہ اداکارہ میرا کا اے ٹی ایم کارڈ چوری ہوگیا
کیپشن: ویڈیو سکرین شات

لاہور: سکینڈلز کی ملکہ اداکارہ میرا کا اے ٹی ایم کارڈ چوری ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے ایک نیا تنازع کھڑا کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اے ٹی ایم کارڈ چوری ہو گیا جبکہ اکائونٹ سے رقم نکلوا لی گئی ہے۔

ادکارہ میرا نے تھانہ ڈیفنس بی میں نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرا دیا۔ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ نجی بینک سے رقم لینے گئی تو اکائونٹ سے پیسے غائب تھے ، اکائونٹ سے رقم نکلنے کے حوالے سے بینک کی جانب سے کوئی ایس ایم ایس بھی نہیں موصول ہوا ۔

اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اکائونٹ میں 4 لاکھ روپے موجود تھے جبکہ رقم برآمد کر کے نامعلوم چور کے خلا ف کارروائی کی جائے۔