رنویر سنگھ اچانک نامعلوم بھارتی شہری کی شادی میں پہنچ گئے

رنویر سنگھ اچانک نامعلوم بھارتی شہری کی شادی میں پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو گریب انسٹاگرام ویڈیو

ممبئی : بھارتی اداکار رنویر سنگھ اپنی شرارتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں ، اور اپنے سادہ پن کی وجہ سے لوگوں میں گھل مل بھی جاتے ہیں ۔
گزشتہ روز اپنی فلم کی تشہیر کے لیے مقامی ہوٹل میں تقریب ہو رہی تھی جس میں رنویر سنگھ اپنے شائقین سے اپنی آنے والی فلم" سمبا" کے بارے میں بتا رہے تھے ۔

0e4e9da7175a9fa73459a959c5196c61


لیکن اچانک انہیں پتہ چلا کہ اسی ہوٹل میں ایک طرف شادی کی تقریب چل رہی ہے ۔ بس پھر کیا تھا رنویر سنگھ میں اپنا چنچل جذبہ جاگا اور جناب پہنچ گئے شادی کی تقریب میں پہلے تو شادی والوں کو پتہ ہی نہیں چلا لیکن جیسا ہی یہ معلوم ہوا کہ سپر سٹار رنویر سنگھ وہاں آئے ہیں تو ہر طرف سے شور مچ گیا ۔
اس موقع پر رنویر سنگھ نے شادی میں شمولیت کرنے والوں کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائی۔