ڈی جی آئی ایس پی آر کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر ’برٹش ایئرویز‘ کا شکریہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر ’برٹش ایئرویز‘ کا شکریہ
کیپشن: پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی 10 سالہ جدوجہد کے فوائد سامنے آنے لگے ہیں، میجر جنرل آصف غفور۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر آفیشل پیج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان میں برطانوی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن کی بحالی پر ’برٹش ایئرویز‘ کا شکریہ ادا کیاہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

1d7d213214f42db86896db7c8867f01d

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی 10 سالہ جدوجہد کے فوائد سامنے آنے لگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں ’پر امن پاکستان‘ اور ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

خیال رہے برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے پاکستان میں 10 سال بعد اپنا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔