چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کا سائبر سیکیورٹی کی مد میں دو بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان

چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کا سائبر سیکیورٹی کی مد میں دو بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : چین کی جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے آئندہ پانچ برس کے دوران سائبر سیکیورٹی کی مد میں دو بلین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کر دیا۔کمپنی سائبر سیکیورٹی کو یقین یبنانے کے لیے مزید افرادی قوت کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو بھی  استعمال کیا جائے گا ۔

چین کے جنوبی حصے میں اپنے نئے کیمپس کے آغاز کے موقع پر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ہوواوے کمپنی مستقبل میں سائبر سیکیورٹی کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

ہم اس کو عالمی تناظر میں دیکھ رہے ہیں ، سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی اہم پیشرفت اور ترقی کے متعلق عالمی سطح پر دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چینی کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گزشتہ ہفتے سے خبروں کی زینت بن رہی ہے جس کی بڑی وجہ کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر اور بانی کمپنی کی بیٹی کا امریکہ کی درخواست پر کینیڈا میں گرفتاری ہے ۔

امریکہ کا موقف ہے کہ چین کی ٹیکنالوجی کمپنی کی کینیڈا میں موجودگی سے امریکہ کے لیے سائبر سیکیورٹی کے خطرات نمایاں ہو رہے ہیں جس کی روک تھام کے لیے گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔