رنبیر کپور نے شادی کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی ؟ دپیکا نے اہم راز سے پردہ ہٹا دیا

رنبیر کپور نے شادی کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی ؟ دپیکا نے اہم راز سے پردہ ہٹا دیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون نے بتایا ہے کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے شادی میں نہ آنے سے بالکل حیران نہیں ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور بالی وڈ انڈسٹری میں دپیکا اور رنویر کی شادی میں رنبیر کپور کی عدم شرکت پر کبھی افواہیں سامنے آ رہی تھیں جس کا جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون نے بتایا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ شادی میں شرکت نہیں کر پائے ہیں ۔

دپیکا اور رنویر سنگھ نے اٹلی میں شادی رچائی جبکہ ان کی دعوت  پر بھارت میں امیتابھ بچن سے شاہ رخ تک بالی ووڈ کے تمام ستاروں نے شرکت کی ، بالی وڈ جوڑے کی شادی رواں برس ٹاپ ٹرینڈز میں رہی ۔