سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ 1450 روپے کا اضافہ

 سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ 1450 روپے کا اضافہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: عرب گولڈ انسٹاگرام آفیشل اکاءونٹ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے  کی قیمت میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی اونچی اڑان دیکھی گئی۔

سندھ صرافہ ایسوایشن کے مطابق ایک روز میں سونے کی قیمت میں 2 بار اضافہ ہوا ہے جس سے  فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح سونا  تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 67 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 1239 روپے اضافے کے ساتھ  58 ہزار 128روپے کا ہو  گیاہے۔ 

 

تفصیل کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت میں پہلے 850 اور پھر 600 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ دس گرام سونے میں پہلے 729 اور پھر 515 روپے کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، سونے کی قیمت میں اضافے   کی ایک وجہ  مارکیٹ میں سونا خریدنے والوں کی   زیادہ تعداد  جبکہ فروخت کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر  ہے۔