لبنان کو مسلسل دھمکیاں ، اسرائیل نے ہمسایہ ملک کیخلاف جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں

لبنان کو مسلسل دھمکیاں ، اسرائیل نے ہمسایہ ملک کیخلاف جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں
کیپشن: image by facebook

بیروت : اسرائیل نے ہمسایہ ملک کے خلاف ایک مرتبہ پھر بڑی جنگ کی تیاری شروع کر دی ، لبنان کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ہمسایہ ملک کے خلاف بڑی جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے اور انہیں دھمکیاں دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے جس میں حسب اللہ اور لبنان کے تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے کہ لبنانی حکومت حسب اللہ کے جنگجووں کی مدد کرنے کے ساتھ ان کی رہنمائی بھی کر رہی ہے ۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے ایک ہفتے مسلسل لبنان کو دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیل کی جانب سے یہ موقف بھی سامنے آیا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کی آدھی سے زائد آبادی کو اپنا غلام بنا رکھا ہے اور انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔