ابو ظہبی میں دنیا کی سب سے بڑی ڈش بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ابو ظہبی میں دنیا کی سب سے بڑی ڈش بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
کیپشن: فوٹو بشکریہ: خلیج ٹائمز آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ

ابوظہبی: 4770 کلو گرام گوشت کی ڈش بنانے کا  نیا عالمی ریکارڈ قائم، یہ ریکارڈ  ورلڈ فوڈ  ابوظہبی اور اتحاد ائیر لائیز کے تعاون سے بنایا  گیا ۔ 

خلیج ٹائمز   کی رپورٹ کے مطابق، ابوظہبی میں 70 شیفز نے مل کر ایک برتن میں سب سے زیادہ گوشت پکا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اس ڈش کا وزن 4770 کلو گرام ہے جو   کہ ابو ظہبی کے ساحل البحر کے  کارنش پر پکائی گئی ہے۔ اس کو دنیا کی سب سے بڑی ڈش کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ  ریکارڈ میں بھی شامل  کر لیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ ورلڈ فوڈ ابوظہبی اور اتحاد ائیر لائیز کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے 4087 کلوگرام کھانا پکانے کا ریکارڈ موجود تھا۔  یہ ریکارڈ  ابو ظہبی کے فوڈ فیسٹیول کا حصہ تھا۔

گنیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایک ترجمان کیون سوؤتھم نے کہا ہے کہ ہم نے یہاں دنیا  کا سب سے زیادہ  گوشت پکانے کا ریکارڈ بنتے دیکھا ہے جس میں برتن کا وزن کرین کے ساتھ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کچھ شرائط ہوتی ہیں جن کو  یہاں پر  پورا کیا گیا ہے،  ان میں سے ایک شرط یہ ہوتی ہے کہ کھانے میں چیزوں کا تناسب وہی ہونا چاہیے جو روز مرہ  کی زندگی میں ہوتا ہے۔ دوسرا  کھانے کو حفظان صحت کےاصولوں  کے تحت پکایا جاتا ہے، اور سب سے اہم چیز یہ کہ کھانے کو لوگوں میں بانٹنا چاہیے اور ضائع   نہیں کرنا چاہیے۔