امریکہ خلائی فوج کی تشکیل کےلئے تیار، بھاری دفاعی بجٹ منظور

امریکہ خلائی فوج کی تشکیل کےلئے تیار، بھاری دفاعی بجٹ منظور

واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے خلائی فوج کی تیاری کے لیے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی۔


امریکی ایوان بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 738 ارب ڈالرز ہے جس کے تحت خلائی فوج تیار کی جائے گی جب کہ افغانستان میں جنگ سے لے کر روس کے خلاف انٹیلی جنس کوششوں کو بڑھانے تک کئی فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت بھی مل سکے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوانِ بالاکی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 3.1فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ تمام وفاقی ملازمین کے لیے پہلی بار چھٹیوں پر معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے روس جرمنی گیس پائپ لائن کی تعمیر پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔