پاکستان میں عوام اور سیاست آزاد نہیں ہے، بلاول بھٹو

 پاکستان میں عوام اور سیاست آزاد نہیں ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: File Phtoto

لاہور: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پاکستان میں عوام اور سیاست آزاد نہیں ہے۔ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انھیں جمہوری یا کٹھ پتلی حکومت چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق ،چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ  آج کے پاکستان میں کٹھ پتلیوں کی سیاست ہوتی ہے۔ طلبہ یونین سمیت جو بھی احتجاج کرتا ہے، ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں۔ عوام تو مرضی کی ٹویٹ بھی نہیں کر سکتے اور غائب ہو جاتے ہیں۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک زمانے میں ہمارا میڈیا بڑا آزاد تھا لیکن اب دہشتگرد اور انتہا پسندوں کا انٹرویو تو چل سکتا ہے لیکن سابق صدر کا نہیں، ہم اقتدار میں آکر میڈیا کو آزاد کروائیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ جس جمہوریت میں بولنے کی اجازت نہ ہو، انسانی اور معاشی حقوق کا تحفظ نہ ہو، وہ جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے۔ ہم نہ پہلے کبھی جعلی، کٹھ پتلی اور آمریت راج کو قبول کیا اور نہ ہی اب کرینگے۔