جب ریپ کو روکنا ناممکن ہے تو لطف اندوزہونا چاہئے ، بھارتی سیاستدان کا بیان

جب ریپ کو روکنا ناممکن ہے تو لطف اندوزہونا چاہئے ، بھارتی سیاستدان کا بیان

نئی دہلی : بھارتی کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ جب ریپ کو روکنا ممکن نہیں تو پھر لطف اندوز ہونا چاہئے ۔ رمیش کمار کے غیر مہذب بیان پر پورے بھار ت میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اجلاس میں بحث جلدی ختم کرنا چاہ رہے تھے جبکہ ارکان کی جانب سے مزید وقت مانگا جا رہا تھا۔ایسے میں کانگریس کے رہنما رمیش کمار نے کھڑے ہو کر بیان دیا کہ ‘جب ریپ کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے’۔ ان کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت سب ارکان اسمبلی نے قہقہہ لگایا ۔رمیش کمارکے بیان پر پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی اور ان سے  معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔

 بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف حکومتی اور اپوزیشن کی طرف سے  شدید تنقید کے بعد کانگریس رہنما رمیش کمار نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے ۔