موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک دفعہ پھر تبدیلی کا امکان 

موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک دفعہ پھر تبدیلی کا امکان 

موسم سر ما کی چھٹیوں کو لے کر اس وقت ہر صوبے میں ایک نئی بحث چھڑی ہوئی ہے ،وفاقی حکومت کی طرف سے موسم سرما کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد ہر صوبے نے اپنے اپنے موسم کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ،صوبہ سندھ میں جہاں 20 دسمبر سے چھٹیاں کا اعلان کر رکھا تھا اب ایک دفعہ پھر یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے شروع کرنے کا امکان ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سردیوں کی چھٹیوں کو ازسر نو مرتب کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کو جنوری سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اسکولز ، کالجز اور جامعات کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب نے ہائیکورٹ احکامات کے بعد پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 23 دسمبر سے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ،جس کے مطابق پنجاب کے ایسے تمام شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہینگے جہاں سموگ زیادہ ہے ۔

دوسری جانب موسم سرما کی تعطیلات کو لے کر جہاں اس وقت پورے پنجاب میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں وہیں وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تعلیمی ادارے تین جنوری سے 9 جنوری تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مصنف کے بارے میں