تحریک انصاف کیلئے دھاندلی کرتے پولنگ عملہ رنگے ہاتھوں گرفتار

تحریک انصاف کیلئے دھاندلی کرتے پولنگ عملہ رنگے ہاتھوں گرفتار
سورس: twitter

پشاور : بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے لیے دھاندلی کے کرتے ہوئے پشاور میں پولنگ عملہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق بلے کے بیلٹ پیپر پر الیکشن سے ایک روز پہلے ہی ٹھپے لگائے جا رہے تھے۔ میں دھاندلی کے الزامات پر پولنگ عملے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیبرہڈ کونسل 33 کے پولنگ اسٹیشن میں بلٹ پیپر وقت سے پہلے پہنچانے پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور پولنگ اسٹیشن میں عملے کویرغمال بنا لیا ۔

 مظاہرین کا الزام تھا کہ خاتون پریزایڈنگ آفیسراپنے شوہر کے ہمراہ حکمران جماعت کے امیدوار کیلئے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگا رہی تھی ۔

 الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔چیف الیکشن کمشنر کا سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔خاتون پریذائیڈنگ افسر اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان سج گیا ۔ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 

مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے۔

مجموعی طور پر سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کیلئے 689 امیدواروں، ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870، مزدورکسان کی نشستوں کیلئے 7 ہزار 428 ، یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشتوں پر 293 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے۔

صوبے میں کل 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 4188 پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507 زیادہ حساس قرار دیے گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے 77 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایف سی اور آرمی کے 10 ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی۔ پشاور میں 11 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

دوسری طرف بلدیاتی انتخابات میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ جنرل نشستوں پر 217، خواتین نشستوں پر 876، کسان کی نشستوں پر 285  اور یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔