صدر مملکت عارف علوی کی لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

صدر مملکت عارف علوی کی لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی نے لکی مروت کے  علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔


اپنے ایک بیان میں صدر  عارف علوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی ۔صدر مملکت نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار  کیا ۔

  صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ  آج خیبر پختو نخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

خیال رہے شہید ہونے والے  پولس اہلکاروں کی نماز  جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں