پی ٹی آئی کے دور میں لگنے والے وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ملازمین تھے، سراج الحق

پی ٹی آئی کے دور میں لگنے والے وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ملازمین تھے، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی  کے دور حکومت  میں لگنے والے وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ملازمین تھے، 

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پی ٹی آئی والوں نے کہا تھا ہمارے ساتھ 200 ماہرین ہیں،  عمران خان کےدورحکومت میں 5 وزیرخزانہ تبدیل ہوئے، 
ان کے بارے میں معلوم ہوا سب کے سب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ملازمین ہیں ،ان کے بعد اسحاق ڈار وزیرخزانہ بنے وہ بھی پہلے آئی ایم ایف کے پاس  گئے،

 سراج الحق کا کہنا تھا پی ٹی آئی،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک کو درپیش مسائل حل نہیں کرسکتیں، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے،دنیابھرکی معیشت عالمی سامراج کےقبضےمیں ہے، تعلیمی ادارے ہمارے ہیں، بچے اور اساتذہ ہمارے ہیں،  نصاب ہمیں باہر سے آتا ہے۔

امیرجماعت اسلامی  کا کہنا تھا  ہماری صحت کا سارا نظام بھی سامراج کے قبضے میں ہے،  آئی ایم ایف بینک اورایشین بینک جیسے ادارے سامراجی نظام کیلئے کام کررہے ہیں، ہمارے مسائل کا حل صرف اور صرف قرآن میں ہے،  ابھی تک حقیقی آزادی سے ہم بہت فاصلے پر ہیں، 75سال بعد جب تمام تجربات ہوگئے،تمام سیاسی لیڈروں کو دیکھ لیا، مغرب نے اپنے دوستوں میں سے ایک فہرست بنائی، ان کی فہرست سے ہٹ کر کوئی  وزیراعظم یا لیڈر نہیں بنتا  ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی تباہی کی ذمہ داری 6،5 پارٹیاں ہیں۔