عراق کے شہر   کرکوک میں بم دھماکہ،8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے

عراق کے شہر   کرکوک میں بم دھماکہ،8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے

عراق کے شہر   کرکوک میں ایک بم دھماکے نتیجے میں  8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔


خبررساں ادارے  کے مطابق دھماکہ کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں سفارا کے قریب   ہوا ، دھماکے میں پولیس اہلکاروں  کے  قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے  ،دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت تشوشناک  ہے۔تاہم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ  نے قبول نہیں کی۔

 خیال رہے کہ یہ  خطہ عرصہ دراز سے دہشت گردوں کا نشانہ بنتا رہا ہے ، اس سے پہلے نومبر میں ایک صحرائی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں 4 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں