وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت  اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے  معیشت پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے،آئی ایم ایف پروگرام،ایکسپورٹ انڈسٹری سے متعلق پیش رفت  گیس لوڈمینجمنٹ پلان  اور گھریلو صارفین،انڈسٹری کو گیس سپلائی پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار  وزیر اعظم شہباز شریف کو  گیس شارٹ فال،درآمدی ایل این جی سمیت ایل پی جی پر اور  پٹرولیم ڈویژن کے بارے میں آگاہ کریں گے ،اجلاس میں روس سے خام  تیل کی درآمد پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔توانائی کے دیگر منصوبوں پر پاور ڈویژن کی بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

مصنف کے بارے میں