وزیراعظم کی چودھری شجاعت سے ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی چودھری شجاعت سے ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا ۔ جس پر چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔

دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک نے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا پرویز الہیٰ محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں ۔ اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کو قابل قبول ہیں ۔

مصنف کے بارے میں