فٹبال ورلڈکپ: فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

فٹبال ورلڈکپ: فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

دوحہ: قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا ۔

فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا ، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی ۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پر کیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا ۔

تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی تھی ، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا ۔

اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کر دی ۔

اضافی وقت میں بھی میچ 3-3 سے برابر ہوگیا ، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا ۔

مصنف کے بارے میں